اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں اضافہ واپس

اسلام آباد — عوام کے لیے خوشخبری! وفاقی دارالحکومت میں میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں حالیہ اضافہ واپس لے لیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر کرایوں کو پرانی سطح پر بحال کر دیا گیا ہے۔

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن اور دیگر میٹرو بسوں کا کرایہ دوبارہ 50 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے۔

سی ڈی اے اعلامیہ کے مطابق، این-فائیو سے اسلام آباد ایئرپورٹ تک چلنے والی بس کا کرایہ 90 روپے ہی برقرار رہے گا۔

عوام دوست اقدام پر شہریوں کا اظہارِ اطمینان
واضح رہے کہ چند روز قبل کرایہ 50 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دیا گیا تھا، جس پر شہری حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ تاہم وزیراعظم کی بروقت مداخلت سے یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا، جسے عوامی حلقوں میں خوش آئند اور عوام دوست اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

عید الفطر پر بس سروس کا خصوصی شیڈول بھی جاری
ادھر سی ڈی اے نے عید الفطر کے لیے میٹرو بس سروس کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے، تاکہ تہوار کے موقع پر شہریوں کو آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button