Uncategorized
چینی ہیکرز نے امریکیوں کا میٹا ڈیٹا چوری کرلیا
چینی ہیکرز نے بڑی تعداد میں امریکی شہریوں کا میٹا ڈیٹا چرا لیا ہے۔ ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ سالٹ ٹائفون نامی چینی ہیکنگ گروپ نے سائبر جاسوسی مہم میں امریکیوں کا میٹا ڈیٹا چرایا۔ ہیکنگ گروپ سے نمٹنا حکومت کی ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ خبر امریکی محکمہ انصاف اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی جانب سے رواں برس مارچ میں سامنے آئی تھی۔کہ چین نے لاکھوں امریکی شہریوں کو آن لائن ہیکنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ اسی تناظر میں 7 چینی شہریوں کے خلاف مقدمات بھی قائم کیے گئے، جن پر الزام تھا کہ وہ امریکی حکام اور شہریوں کے خلاف ہیکنگ مہم کا حصہ تھے۔ جو 14 سال تک جاری رہا۔



