اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

لاہور: ملک کے مختلف حصوں میں ہلکی اور تیز بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں واضح اضافہ ہو گیا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برف کی سفید چادر بچھ گئی جس سے موسم مزید سرد اور مناظر دلکش ہو گئے۔

لاہور میں طویل خشک سالی کے بعد مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم سرد ہو گیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، شاہ پور کانجراں اور چوہنگ کے اطراف میں بوندا باندی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ اور حدِ نگاہ متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بلیو ایریا، زیرو پوائنٹ، جی سیون، ایف سیون، کشمیر ہائی وے اور ڈی چوک کے اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

ایبٹ آباد میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے جبکہ آزاد کشمیر اور سوات کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد ہر طرف سفیدی چھا گئی ہے اور حسین نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ دوسری جانب کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش جبکہ بالائی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button