اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پاک افغان طورخم بارڈر کھولنے کی تیاریاں شروع، کسٹمز عملے کو فوری طلبی

طورخم: پاک افغان سرحد پر واقع اہم تجارتی گزرگاہ طورخم بارڈر کو تجارت کے لیے دوبارہ کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ کسٹمز حکام نے عملے کو فوری طور پر طورخم ٹرمینل پر حاضر ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر دوبارہ طورخم ٹرمینل پہنچا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سیکیورٹی خدشات اور سرحدی کشیدگی کے باعث اسکینر کو 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب ٹرمینل سے ہٹا لیا گیا تھا۔

طورخم سرحدی گزرگاہ کو 8 روز قبل پاک افغان کشیدگی کے باعث بند کیا گیا تھا، جس سے دونوں اطراف کی تجارتی اور مسافر نقل و حرکت معطل ہو گئی تھی۔

دوسری جانب افغان سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب بھی سیکڑوں کی تعداد میں مسافر طورخم سرحد پر پہنچ چکے ہیں، جنہیں اطلاع دی گئی ہے کہ بارڈر کھولا جا رہا ہے۔ لوگوں میں بارڈر کھلنے کی خبر سے امید پیدا ہوئی ہے، اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کا امکان روشن ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بارڈر کھولنے کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کی بحالی کی راہ ہموار ہو گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button