اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر

اسلام آباد: چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست کے علاوہ کوئی بھی جہاد کا حکم یا فتویٰ جاری نہیں کر سکتا۔

قومی علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو اسلامی ممالک میں سے خادمین حرمین کا شرف عطا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان کا قیام کلمہ طیبہ کی بنیاد پر رمضان کے مہینے میں ہوا اور دونوں ریاستوں میں گہری مماثلت پائی جاتی ہے، کیونکہ رب کائنات نے انہیں خادم الحرمین بنانا تھا اور پاکستان کو محافظ الحرمین۔

چیف آف ڈیفنس سٹاف نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں اللہ کی مدد واضح طور پر دیکھی اور محسوس کی گئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ افغان طالبان کی پشت پناہی سے دہشت گرد شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کے مطابق فتنہ الخوارج کی جو تنظیمیں افغانستان سے آتی ہیں، ان میں 70 فیصد افراد افغانی ہیں، اور افغانستان کو فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن قوموں نے اپنے اسلاف کی علمی و فکری میراث کو چھوڑ دیا، وہ زبوں حالی کا شکار ہو گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کے علاوہ کوئی بھی جہاد کا حکم یا فتویٰ جاری نہیں کر سکتا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button