اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

صدر آصف علی زرداری 4 روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے

صدر پاکستان آصف علی زرداری کا 4 روزہ دورہ عراق، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری 4 روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے ہیں۔ بغداد پہنچنے پر عراقی حکام نے صدرِ پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

صدر زرداری کی اعلیٰ عراقی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، یہ دورہ پاک عراق تعلقات میں نئی جہت پیدا کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی روابط میں مزید بہتری آئے گی۔

اس کے علاوہ، صدر آصف علی زرداری نے دورانِ پرواز اسلامی ملک ایران سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ جب صدر کا طیارہ ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوا، تو انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کے نام پیغام بھجوایا، جس میں خطے میں باہمی احترام اور تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا۔

صدر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی سطح تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button