اہم خبریںتعلیم

پنجاب اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری

اسلام آباد: پنجاب اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ کالجز اور اسکولز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک مرکزی گیٹ سے داخلے کی اجازت دیں اور باقی تمام دروازے بند رکھیں۔ علاوہ ازیں، طلبا اور عملے کے بیگز اور گاڑیاں داخلے کے وقت چیک کی جائیں۔
مراسلے کے مطابق پنجاب کے کالجز کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹرز نصب کیے جائیں گے، طلبا اور عملے کو ہروقت شناختی کارڈ ساتھ رکھنے ہوں گے، اور اسٹیکرز کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ کالجز کی سرحدی دیواروں پر خاردار تاریں لگائی جائیں گی، رات کے وقت تمام احاطے میں روشنی کا انتظام کیا جائے گا، اور مناسب تعداد میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر کے 24 گھنٹے فعال رکھے جائیں گے۔
مزید ہدایت کی گئی ہے کہ طلبا کی تعداد کے مطابق سکیورٹی عملہ بڑھایا جائے، آگ بجھانے کے آلات اور فائر الارمز تمام عمارتوں میں نصب کیے جائیں، اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اساتذہ اور طلبا کی ٹریننگ کروائی جائے۔
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (FDE) نے اسلام آباد کے تمام اسکولز اور کالجز کو سکیورٹی انتظامات کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی ہے۔ تمام ادارے ہفتہ وار سکیورٹی رپورٹ جمع کرائیں گے، اور ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button