اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
یاسمین راشد ودیگر کیخلاف نو مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان
لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں نو مئی کے ایک اہم مقدمے کا ٹرائل مکمل ہو گیا ہے اور اے ٹی سی لاہور کی جانب سے آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق، نو مئی کو گلبرگ میں گاڑیاں جلانے کے مقدمے کے ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر شامل ہیں۔
مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 33 ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں۔
پراسیکیوشن کے تمام 41 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔
دوران ٹرائل چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔
اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل مکمل کیا اور اب فیصلہ سنانے کا مرحلہ باقی ہے۔






