اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا

توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف اور بشریٰ بی بی کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی۔ اس کے علاوہ عدالت نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 409 کے تحت دونوں ملزمان کو مزید 7،7 سال قید کی سزا بھی سنائی، جس کے بعد مجموعی طور پر دونوں کو 17،17 سال قید کی سزا ہو گئی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر ایک، ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

یہ فیصلہ اسپیشل جج سینٹرل ارجمند شاہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں سنایا۔ فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر جیل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

کیس کا پس منظر

توشہ خانہ ٹو کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 13 جولائی 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں گرفتار کیا تھا۔ دونوں ملزمان 37 دن تک نیب کی تحویل میں رہے، جہاں تفتیش مکمل کی گئی۔

نیب نے تفتیش مکمل ہونے کے بعد 20 اگست 2024 کو احتساب عدالت میں توشہ خانہ ٹو کیس کا ریفرنس دائر کیا تھا، جس پر آج فیصلہ سنایا گیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button