تازہ تریندنیا

پالمیرا حملے کے جواب میں شام اور عراق میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں، امریکی سینٹرل کمانڈ

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ شام پر کی گئی حالیہ کارروائیاں پالمیرا میں امریکی فوجیوں پر ہونے والے حملے کے جواب میں کی گئیں۔

امریکی حکام کے مطابق پالمیرا حملے کے بعد اتحادی افواج کے ساتھ مل کر شام اور عراق میں مجموعی طور پر 10 آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران امریکی فوج نے شام میں داعش کے 70 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے کا استعمال کرتے ہوئے داعش کے ٹھکانوں اور اسلحہ ذخائر کو تباہ کیا گیا۔ شام میں کیے گئے امریکی فضائی حملوں میں اردن کے لڑاکا طیاروں نے بھی حصہ لیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق شام اور عراق میں کی گئی ان کارروائیوں کے نتیجے میں 23 شدت پسند یا تو مارے گئے یا گرفتار کر لیے گئے۔

واضح رہے کہ پالمیرا میں ہونے والے حملے میں دو امریکی فوجی اور ایک شہری ہلاک ہو گیا تھا، جس کے بعد یہ جوابی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button