اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری

پنجاب کے وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری کمی کے لیے اقدامات کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ ٹرانسپورٹ نے متعلقہ حکام کو نظرثانی شدہ کرایہ نامے فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ تمام اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم بھی دیا گیا ہے تاکہ کرایوں میں کمی پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

بلال اکبر خان نے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز (آر ٹی ایز) کو کرایوں میں کمی سے متعلق تفصیلی رپورٹس جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور مقررہ کرایوں سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button