تازہ تریندنیا

غزہ امن منصوبہ: پاکستان سمیت کئی ممالک کی جانب سے فوجی تعاون پر غور، امریکا کا اظہارِ تشکر

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت بعض ممالک نے غزہ میں امن و امان کے قیام کے لیے فوجی دستے تعینات کرنے سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں اور اس حوالے سے تعاون پر سنجیدگی سے غور کرنے کی پیش کش بھی کی ہے، جس پر امریکا شکر گزار ہے۔ تاہم تاحال کسی ملک کی جانب سے فوجی دستوں کی فراہمی کی حتمی یقین دہانی موصول نہیں ہوئی۔

امریکی وزارت خارجہ میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران مارکو روبیو سے سوال کیا گیا کہ آیا پاکستان نے غزہ میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنے فوجی دستے بھیجنے پر امریکا کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے؟

اس سوال کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اس بات پر پاکستان کا بے حد مشکور ہے کہ اس نے غزہ امن منصوبے کا حصہ بننے یا کم از کم اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی پیش کش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کی جانب سے ابھی کچھ اہم سوالات کے جوابات درکار ہیں، جن کے بعد ہی امریکا کسی ملک سے باضابطہ طور پر فوجی تعاون کی درخواست کر سکے گا۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کئی ایسے ممالک موجود ہیں جو اس تنازعے میں شامل تمام فریقوں کے لیے قابلِ قبول ہیں اور جو آگے بڑھ کر غزہ استحکام فورس کا حصہ بننے کے خواہاں ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button