اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

صدر مملکت آصف علی زرداری آج سے 24 دسمبر تک عراق کے سرکاری دورے پر روانہ

صدر مملکت آصف علی زرداری آج سے 24 دسمبر تک عراق کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے کے دوران صدر مملکت عراقی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں پاکستان اور عراق کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور تعمیرِ نو کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔

دورے کو پاکستان اور عراق کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button