اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

راولپنڈی میں گیس لیکج سے دھماکا،5 افراد جھلس گئے

راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ گلشن آباد میں گیس لیکج کے باعث گھر کے اندر زور دار دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں گیس لیک ہو رہی تھی اور بجلی کا بٹن دبانے پر اچانک دھماکا ہو گیا۔ دھماکے کے باعث گھر کے اندر موجود افراد شدید جھلس گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

پولیس اور متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button