اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

اسحاق ڈار: بھارت کے آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو خطرہ

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

اسلام آباد میں سفارتکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے بتایا کہ بھارت نے اپریل 2025 میں سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کیا اور بغیر پیشگی اطلاع کے دریائے چناب میں پانی چھوڑا۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین نے بھی تشویش ظاہر کی ہے، اور پاکستان نے معاملہ بارہا سلامتی کونسل میں اٹھایا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی اقدام عالمی قانون اور ویانا کنونشن کے آرٹیکل 26 کی خلاف ورزی ہے، بھارت سندھ طاس معاہدے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور حالیہ اقدام پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس سے پاکستان کی غذائی سلامتی خطرے میں ہے اور انسانی بحران پیدا ہونے کا امکان ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا اہم ذریعہ ہے، اور پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ پانی روکنا یا اس کا رخ موڑنا جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی بتایا کہ بھارت نے ہائیڈروجیکل ڈیٹا اور مشترکہ نگرانی کا عمل روک رکھا ہے اور تنازعات کے حل سے فرار اختیار کیا ہے، جبکہ بھارتی وزیر داخلہ نے معاہدے کو بحال نہ کرنے اور پانی کا رخ موڑنے کا اعلان کیا۔ اقوام متحدہ کے خصوصی طریقہ کار نے بھارت کے اقدامات پر تشویش ظاہر کی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button