اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیراعظم شہباز شریف: تجاوزات کے خاتمے کے بغیر شہروں اور قصبوں کی ترقی ممکن نہیں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہروں اور قصبوں کی ڈیزائننگ اور انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لیے یہ ایک بنیادی قدم ہے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں اقبال فلائی اوور ایکسپریس وے سگنل فری کوریڈور کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کی سہولت کے لیے ایسے ترقیاتی منصوبے بہت اہم ہیں اور سفر کی بہتر سہولتیں خوش آئند ہیں۔

شہباز شریف نے منصوبے کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ دو سال بعد شہریوں کو ایک نیا اسلام آباد دیکھنے کو ملے گا، اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کی ترقی کے لیے ویژن 2027 پر عمل درآمد جاری ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اقبال چوک فلائی اوور پراجیکٹ صرف 77 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا اور پراجیکٹ کے اطراف 3 ہزار نئے پودے اور درخت لگائے گئے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button