اہم خبریںدنیا

سعودی حکومت نے ریاض کے شہریوں کو خوشخبری سناد ی

سعودی حکومت نے دارالحکومت ریاض میں رہائش کو مزید آسان بنانے کے لیے ایک بڑا اور خوش آئند قدم اٹھایا ہے۔ رائل کمیشن فار ریاض سٹی کے تحت شہریوں کو رہائشی پلاٹس مارکیٹ ریٹ سے 84 فیصد تک کم قیمت پر فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ریئل اسٹیٹ بیلنس پلیٹ فارم کے تحت الیکٹرانک قرعہ اندازی کے ذریعے 10 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹس مختص کیے گئے ہیں، جن کی قیمت صرف 1500 سعودی ریال فی مربع میٹر مقرر کی گئی ہے۔ یہ قیمت ریاض میں زمین کی اوسط قیمت سے تقریباً 50 فیصد کم ہے۔

یہ رہائشی پلاٹس ریاض کے 8 مختلف علاقوں میں فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ منصوبہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد زمین اور کرایوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانا اور عام شہری کے لیے گھر کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ پانچ برسوں کے دوران ہر سال 10 ہزار سے 40 ہزار مکمل تیار شدہ رہائشی پلاٹس فراہم کیے جائیں گے۔ قیاس آرائی اور منافع خوری کی حوصلہ شکنی کے لیے ان پلاٹس کی خرید و فروخت پر 10 سال کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف رہائش کی دستیابی میں نمایاں اضافہ کریں گے بلکہ ریاض میں معیارِ زندگی کو بہتر بنانے، معاشی استحکام اور متوازن شہری ترقی کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button