اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، صوبائی وزیر مینا آفریدی، شفیع اللہ آفریدی اور دیگر ملزمان کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مقدمے کی سماعت کی۔ یہ مقدمہ 26 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزمان کو متعدد بار طلب کیا، تاہم پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ نون میں درج ایک اور مقدمے میں بھی اشتہاری کارروائی پہلے ہی شروع کی جا چکی ہے۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کو آگے بڑھایا جائے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button