اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
وفاقی حکومت کا مسیحی ملازمین اور پنشنرز کے لیے کرسمس پر بڑا ریلیف
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے وفاقی ملازمین اور پنشنرز کو کرسمس کے موقع پر ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق دسمبر 2025ء کی تنخواہیں اور پنشنز ایڈوانس ادا کی جائیں گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کرسمس کے موقع پر تنخواہیں اور پنشنز 22 دسمبر کو فراہم کی جائیں گی تاکہ مسیحی ملازمین اور پنشنرز اپنی مذہبی تقریبات اور تیاریوں کو با سہولت انجام دے سکیں۔
وزارت خزانہ نے کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس اسلام آباد کو پیشگی ادائیگیوں کے انتظامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔ ایڈوانس ادائیگی کا اطلاق مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام اہل وفاقی ملازمین اور پنشنرز پر ہوگا۔






