اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 1375 پوائنٹس گرگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن منفی رجحان دیکھا گیا۔ کاروبار کا آغاز 364 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہوا اور دوران کاروبار ہنڈریڈ انڈیکس 1375 پوائنٹس گر کر 183,034 پوائنٹس پر آگیا۔
مالی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 281.05 روپے پر بند ہوا، جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے کی کمی کے ساتھ 280.02 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب قیمتی دھاتوں میں تیزی رہی، 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3,700 روپے اضافے کے بعد 473,262 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3,172 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مالی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ اور کرنسی کی حرکات سرمایہ کاروں کے اعتماد اور عالمی مارکیٹ کے رجحانات سے جڑی ہوئی ہیں، اور آئندہ دنوں میں مارکیٹ کی سمت اقتصادی و سیاسی عوامل سے متاثر ہوسکتی ہے۔






