اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو عالمی اعزاز، 3 اسٹار رینکنگ حاصل

اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے عالمی سطح پر اہم اعزاز حاصل کرتے ہوئے 3 اسٹار رینکنگ حاصل کر لی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ اسکائی ٹریک رینکنگ کمپنی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 3 اسٹار ایئرپورٹ قرار دیا ہے۔

اسکائی ٹریک کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ نے سہولیات، سروسز اور مجموعی معیار کی بنیاد پر یہ مقام حاصل کیا ہے، جسے پاکستان کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایئرپورٹ پر کیفے، ریسٹورنٹس اور ڈیوٹی فری شاپس کی سہولیات میں مزید بہتری لائی جائے تو اس کی عالمی رینکنگ میں مزید اضافہ ممکن ہے۔

دوسری جانب دبئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو بھی اسکائی ٹریک کی جانب سے 3 اسٹار رینکنگ دی گئی ہے، جس کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ کو خطے کے اہم ایئرپورٹس کی صف میں شمار کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اعزاز مستقبل میں پاکستان کی ہوابازی صنعت کے لیے مزید ترقی اور عالمی مسافروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button