انٹرٹینمنٹ
ٹیلر سوئفٹ نے اپنے عملے کو 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس دیا
مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے عملے کو 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر (197 ملین ڈالر) کا بونس دے کر حیرت انگیز تحفہ دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے 21 ممالک میں 149 کنسرٹ کیے، جن کے دوران ٹکٹوں کی فروخت سے انہوں نے مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر کمائے۔
ٹیلر سوئفٹ نے عملے کو بونس کے حوالے سے اطلاع دی تو کئی افراد کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو امڈ آئے۔ علاوہ ازیں، گلوکارہ نے اپنے عملے کے لیے اظہارِ تشکر کا خط بھی لکھا، جس میں انہوں نے اپنی کامیابی میں عملے کے کردار کو سراہا۔
یہ اقدام ٹیلر سوئفٹ کی فیاضی اور اپنے ٹیم کے ساتھ شراکت داری کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔






