انٹرٹینمنٹ

خاقان شاہنواز اور سبینہ سید شادی کی تاریخ کا اعلان جلد کریں گے

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی جوڑی خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے اپنی منگنی کے بعد شادی کی تاریخ کا اعلان جلد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

حال ہی میں دونوں نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ روایتی پنجابی لباس میں کھیت میں بیٹھے نظر آئے۔ یہ منگنی انڈسٹری کی نئی جوڑی کے لیے ایک یادگار لمحہ ثابت ہوئی۔

24 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز میں یہ جوڑی ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے، میچنگ سیاہ لباس میں دیکھائی دی۔ جب ان سے شادی کی تاریخ کے بارے میں سوال کیا گیا تو خاقان شاہنواز نے کہا، "ہم اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان جلد کریں گے۔”

اداکارہ سبینہ سید نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 2017 میں ڈرامہ سیریل یقین کا سفر سے کیا، جبکہ خاقان شاہنواز نے 2023 میں اداکاری میں قدم رکھا۔ سبینہ متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اور خاقان نے ڈرامہ یوں ہی سے شہرت حاصل کی، جس کے بعد کئی پروجیکٹس میں کام کیا۔

یہ جوڑی پہلے ایک برانڈ کی سوشل میڈیا مہم اور کُبرا خان و گوہر رشید کی شادی میں بھی ایک ساتھ دیکھی جا چکی ہے، اور اب شائقین دونوں کی شادی کے اعلان کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button