اہم خبریںتازہ تریندنیا

وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے تعطیل ،یکم جنوری کو چھٹی کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے نئے سال 2026 کی آمد پر سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل کے مطابق جمعرات، یکم جنوری 2026 کو وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے تعطیل ہوگی، جبکہ جمعہ، 2 جنوری 2026 کو معمول کے مطابق سرکاری دفاتر کھلیں گے۔

جمعہ کی نماز اور خطبے کے نئے اوقات کا اعلان

خلیجی میڈیا کے مطابق یو اے ای میں 2026 سے جمعہ کے خطبہ اور نماز کے اوقات تبدیل کر دیے جائیں گے۔
اسلامی امور، اوقاف اور زکوٰۃ کی جنرل اتھارٹی کے اعلان کے مطابق یہ نیا شیڈول جمعہ 2 جنوری 2026 سے نافذ ہوگا۔

نیا شیڈول:

جمعہ کا خطبہ اور دعا: دوپہر 12:45 بجے

نمازیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وقت سے پہلے مسجد پہنچیں تاکہ خطبہ سے محروم نہ ہوں اور مکمل ثواب حاصل کر سکیں۔

اتھارٹی نے نمازیوں پر زور دیا ہے کہ جمعہ کی نماز کی ادائیگی میں punctuality اختیار کریں اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button