اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیر دفاع خواجہ آصف کا رد عمل: فیض حمید کی سزا سے قوم برسوں “بیجوں کی فصل” کاٹے گی

اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائے جانے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے رد عمل میں کہا کہ قوم برسوں تک فیض حمید اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے “بوئے ہوئے بیجوں کی فصل” کاٹے گی۔

خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ طاقت اور اقتدار کو اللہ کی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کے لیے استعمال کی توفیق عطا کرے اور خوف خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے۔

پاک فوج کی کارروائی:
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت شروع ہوا، جو 15 ماہ تک جاری رہا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملزم پر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، ریاست کے مفاد کے لیے نقصان دہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کے غلط استعمال، اور عوام کو نقصان پہنچانے سے متعلق چار الزامات تھے۔ طویل قانونی کارروائی کے بعد، عدالت نے 11 دسمبر 2025 کو فیض حمید کو تمام الزامات میں قصوروار قرار دیتے ہوئے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام قانونی دفعات کی مکمل تعمیل کی، ملزم کو اپنی پسند کی دفاعی ٹیم کے حقوق سمیت تمام قانونی حقوق فراہم کیے گئے، اور انہیں متعلقہ فورم پر اپیل کا حق حاصل ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button