اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

حقیقی آزادی مارچ: سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے حقیقی آزادی مارچ سے متعلق دو مقدمات میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کی اور سماعت کا حکمنامہ سامنے آ گیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ علی امین گنڈاپور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل اور دیگر افراد دونوں مقدمات سے بری ہو چکے ہیں۔ علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button