اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
آئی ایم ایف قسط کی منظوری کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی
اسلام آباد: آئی ایم ایف کی جانب سے نئی قسط کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر لی اور کاروبار 1006 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 170,462 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 169,456 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد آج کے مثبت رجحان نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کر دیا۔
دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر بہتر ہوئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کمی ہوئی، اور ڈالر 280.35 روپے پر بند ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں تیزی اور ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ایم ایف کی قسط کی منظوری اور ملکی معیشت میں اعتماد کی بحالی کی واضح علامت ہے۔






