اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

موٹروے ایم فائیو پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد ہلاک متعدد زخمی ہر آنکھ اشکبار،ملکی فضاسوگوار

خانپور (رپورٹ) — خانپور کے قریب موٹروے ایم فائیو پر ایک سنگین ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ ظاہر پیر کے مقام پر ٹریلر اور کار کے درمیان ٹکراؤ کے باعث ہوا، جس میں دو بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ ڈرائیور کو نیند آ جانا تھی۔ حادثے کا شکار خاندان کا تعلق رحیم یار خان سے بتایا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

کراچی میں کار کا فٹ پاتھ سے ٹکراؤ، ایک شخص جاں بحق

دوسری جانب کراچی کے شارع فیصل وائر لیس گیٹ کے قریب ایک کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے کی شناخت عبدالواحد (50 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سپر ہائی وے پر بھی حادثہ، ایک جاں بحق اور ایک زخمی

اسی طرح سپر ہائی وے پر دو ٹرکوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں خادم حسین نامی شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔ ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

حکام کی ہدایات

موٹر وے پولیس نے تمام ڈرائیورز پر زور دیا ہے کہ وہ گاڑی چلانے کے دوران احتیاط برتیں اور کسی بھی صورت میں نیند یا تھکن کی حالت میں گاڑی نہ چلائیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button