Uncategorized
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی ریاست کے قیام اور اسرائیل کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دو ریاستی حل کے قیام کے لیے جون میں ایک بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کیا۔جنرل اسمبلی نے قرارداد کو 8 کے مقابلے 157 ووٹوں سے منظور کیا۔ واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے قرارداد کی مخالفت کی تھی جب کہ 7 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔



