اہم خبریںتازہ تریندنیا

برطانیہ میں سپر فلو کا پھیلاؤ؛ اسکول بند، اسپتالوں میں داخلے 3 گنا بڑھ گئے، این ایچ ایس کی ہنگامی ویکسی نیشن وارننگ جاری

لندن: برطانیہ میں ننھے طالب علموں میں فلو کے غیر معمولی پھیلاؤ کے بعد متعدد تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ اسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں تین گنا تک خوفناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صورتحال کے پیشِ نظر نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) نے ملک بھر میں فوری طور پر فلو ویکسی نیشن کی ہنگامی وارننگ جاری کر دی ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیلتھ سروس کا کہنا ہے کہ اس موسمِ سرما میں فلو کی طاقتور لہر کے باعث رواں سال مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ دارالحکومت لندن میں فلو کے روزانہ کیسز گزشتہ سال 89 کے مقابلے میں بڑھ کر تقریباً 259 تک پہنچ گئے ہیں، جو صحت عامہ کے نظام کے لیے تشویش کا باعث بن چکے ہیں۔

این ایچ ایس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ویکسی نیشن مہم کو سنجیدگی سے لیں اور کرسمس سے قبل فلو سے بچاؤ کے لیے جلد از جلد ویکسین لگوائیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکے۔

ادھر طبی ماہرین نے بھی بڑھتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جونیئر ڈاکٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ مریضوں کے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی جاری ہڑتال ختم کریں تاکہ صحت کے نظام کو مستحکم رکھا جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button