انٹرٹینمنٹتازہ ترین
برطانیہ نے رجب بٹ کو ملک بدر کردیا،وجہ بھی سامنے آگئی
معروف یوٹیوبر رجب بٹ برطانیہ سے ڈی پورٹ، ویزا منسوخی کی وجہ سامنے آگئی
اسلام آباد: معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ (Rajab Butt) کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رجب بٹ کی برطانوی ویزے کی منسوخی ان کی ملک بدری کا بنیادی سبب بنی۔
اطلاعات کے مطابق رجب بٹ نے اپنی ویزہ درخواست میں پاکستان میں درج حالیہ قانونی مقدمات ظاہر نہیں کیے تھے، جس پر برطانوی حکام نے ان کا ویزا منسوخ کر دیا۔ رجب بٹ گزشتہ کئی ماہ سے انہی مقدمات کے باعث برطانیہ میں روپوش تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رجب بٹ آج صبح کی پرواز سے پاکستان واپس روانہ ہو گئے ہیں، جہاں ان کی آمد کے بعد ان پر مبینہ طور پر ایک جوا ایپ کی تشہیر کے الزام میں مزید قانونی کارروائی کا امکان ہے۔
رجب بٹ کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔






