اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
وزیراعظم شہبازشریف 11 اور 12 دسمبر کو ترکمانستان کا دورہ کریں گے
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 11 اور 12 دسمبر کو ترکمانستان کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم بین الاقوامی فورم "امن اور اعتماد” میں شرکت کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کریں گے اور مختلف ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں باہمی تعاون، خطے میں استحکام، معاشی شراکت داری اور توانائی کے منصوبوں پر بات چیت متوقع ہے۔
یہ دورہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور خطے میں تعاون کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔






