اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ: پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال اور مضبوط ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی بے مثال ہے اور وقت کے ساتھ یہ تعلق مزید مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔

چائنہ چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام "پاکستان میں فلڈ ڈیزاسٹر 2025 کے لیے عطیات” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ چین پاکستان کا دوسرا گھر ہے اور پاکستان بھی چین کا دوسرا گھر ہے۔ انہوں نے چین کی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے عوامی رابطوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان رابطوں کی بدولت پاکستان میں چین کی ثقافت فروغ پا رہی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، مگر ملک موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دس ممالک میں شامل ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہر قدرتی آفت یا مشکل وقت میں چین نے ہمیشہ تعاون کیا اور وقت نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، اور یہ تعلق ہر چیلنج کے باوجود مضبوطی سے قائم ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button