اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

آئی ایم ایف کو پاکستان کے بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی شعبے کو بجلی فراہمی کے فیصلے پر تشویش

اسلام آباد – عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے شعبوں کو بجلی فراہم کرنے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، اور اس حوالے سے مزید وضاحت طلب کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی کی فراہمی اور ٹیرف کے فیصلے پر حکومت کو اعتماد میں نہ لینے پر تشویش ظاہر کی ہے اور واضح کیا ہے کہ قرض پروگرام کے تحت کیے جانے والے تمام اہم فیصلے باہمی مشاورت سے ہونے چاہئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے وفد سے جلد ورچوئل مذاکرات متوقع ہیں جن میں بٹ کوائن مائننگ کو بجلی فراہم کرنے اور ٹیرف کے تعین پر بات چیت ہوگی۔

آئی ایم ایف نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا ہے کہ چونکہ کرپٹو کرنسی کو پاکستان میں تاحال قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے، اس لیے اس پر سرکاری وسائل مختص کرنے کی سنجیدہ وضاحت درکار ہے۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وزارتِ خزانہ کے ترجمان نے تاحال اس پر کوئی سرکاری مؤقف جاری نہیں کیا۔

مزید یہ کہ، ذرائع کے مطابق بجٹ مذاکرات کے دوران پاکستانی معاشی ٹیم کو آئی ایم ایف کی طرف سے سخت سوالات اور تنقید کا سامنا ہے، اور بٹ کوائن و اے آئی جیسے جدید شعبوں کو بجلی کی فراہمی پر آئندہ مذاکرات میں مزید سخت مؤقف اختیار کیے جانے کا خدشہ ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button