اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیا

پاکستان اور برطانیہ کا قیدیوں کی حوالگی سمیت دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد:
پاکستان اور برطانیہ نے قیدیوں کی حوالگی، انسداد دہشت گردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) کے ڈائریکٹر جنرل گراہم بیگر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، ڈی جی این سی سی آئی اے اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں انسداد دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ، انسانی سمگلنگ اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے مختلف اداروں کے افسران کی تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے لیے مشترکہ تربیتی پروگرامز کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔

مزید برآں، بچوں کی آن لائن ہراسانی کے تدارک کے لیے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اشتراکِ عمل کو مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ قیدیوں کی حوالگی کے حوالے سے دوطرفہ معاونت بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے متعلق پانچ یادداشتوں (MoUs) کو جلد حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے تمام تانے بانے ہمسایہ ملک سے ملتے ہیں، لیکن پاکستان اس لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس کی استقامت پوری دنیا کے لیے مثال ہے۔

ڈی جی این سی اے گراہم بیگر نے اسلام آباد خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور انسداد منشیات کے شعبے میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button