اہم خبریںکھیل

لینڈو نورس نے فارمولا ون 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، میکس ورسٹاپن کی چار سالہ بالادستی ختم

برطانیہ کے نوجوان ڈرائیور لینڈو نورس نے فارمولا ون 2025 چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ ابوظہبی میں ہونے والی سیزن کی آخری ریس میں انہوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی، مگر مجموعی پوائنٹس میں برتری نے انہیں عالمی چیمپئن بنا دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ میکس ورسٹاپن کی چار سالہ حکمرانی بھی اختتام پذیر ہوگئی۔

ابوظہبی گراں پری میں ڈرائیورز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ نیدرلینڈز کے میکس ورسٹاپن نے ایک گھنٹہ، 26 منٹ اور 7 سیکنڈز میں ریس مکمل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، تاہم وہ مسلسل پانچویں مرتبہ چیمپئن بننے سے محروم رہے۔

اوسکر پیاستری ریس میں دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے 26 سالہ لینڈو نورس نے دو پوائنٹس کی برتری سے 2025 فارمولا ون چیمپئن شپ جیت لی۔ نورس نے سیزن 423 پوائنٹس کے ساتھ مکمل کیا، جبکہ ورسٹاپن 421 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ لینڈو نورس کے کیریئر کا پہلا فارمولا ون ورلڈ چیمپئن شپ ٹائٹل ہے، جس کے بعد پوری دنیا میں ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button