اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع
اسلام آباد: پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا، اور اس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو سٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، اور پاکستان نے قرض کی قسط کے حصول کے لیے تمام شرائط پوری کر لی ہیں۔
اس پروگرام کے تحت پاکستان کو 1 ارب ڈالر عمومی قرض کی قسط کے طور پر اور 20 کروڑ ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں جاری کیے جائیں گے۔






