اہم خبریںتازہ تریندنیا

انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے

انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

سفارتی ذرائع کے مطابق، انڈونیشیا کے صدر پیر کو پاکستان پہنچیں گے۔ صدر کا یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعظم نے گزشتہ دورۂ انڈونیشیا کے دوران صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی، جسے اب باضابطہ طور پر قبول کر لیا گیا ہے۔

دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

انڈونیشیا کے صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا، جو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق ملاقاتیں کرے گا۔

یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مستقبل میں مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button