اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار

اسلام آباد:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹر گوہر علی کو چیئرمین تحریک انصاف ماننے سے صاف انکار کرتے ہوئے ان کے خط کا باضابطہ جواب جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بیرسٹر گوہر نے 13 نومبر کو خط لکھ کر مؤقف اختیار کیا تھا کہ آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو تسلیم کیا جائے، تاہم کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اس معاملے پر فیصلہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے منسلک ہے، جو اس وقت زیرِ التواء ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر حاصل کر رکھا ہے، لہٰذا موجودہ قانونی صورتحال میں بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

جواب میں مزید کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر کے پاس چیئرمین پی ٹی آئی کی حیثیت سے کوئی قانونی حق یا اختیار موجود نہیں، اس لیے ان کی جانب سے بھیجی گئی درخواست پر کمیشن کارروائی نہیں کر سکتا۔

الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی تنظیمی حیثیت اور پارٹی قیادت کے حوالے سے قانونی و سیاسی بحث مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button