اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

24 دسمبر سے 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد میں 15 دن کی موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے جو 24 دسمبر 2025 سے 8 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی سالانہ تعطیلات سے متعلق نوٹیفکیشن رجسٹرار محمد یار ولانہ کی جانب سے جاری کیا گیا، جس کی باقاعدہ منظوری چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے دی ہے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان بھی موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ 18 دسمبر سے 31 دسمبر 2025 تک بند رہے گی جبکہ عدالت 1 جنوری 2026 سے معمول کے مطابق کام شروع کرے گی۔

سپریم کورٹ کے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا تھا کہ تعطیلات کے باوجود عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے اور ارجنٹ مقدمات سمیت دیگر فکس کیسز کی سماعت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

عدالتی حلقوں کے مطابق موسم سرما کی یہ تعطیلات ججز اور عدالتی عملے کو آرام اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے عدالتی سال کا ایک اہم حصہ ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button