پنجاب بھر میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی، 31 ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ
لاہور:
پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک لاہور سمیت مختلف اضلاع سے 31 ہزار سے زائد افغانیوں اور دیگر غیر قانونی غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔
ڈی پورٹ کیے گئے افراد کی تفصیلات
مرد: 11,362
خواتین: 6,426
بچے: 19,366
ترجمان کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں سے:
9,931 افراد کے پاس کسی نوعیت کا رہائشی ثبوت موجود تھا۔
11,064 افراد افغان سٹیزن کارڈ کے حامل تھے۔
10,016 افراد مکمل طور پر غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔
ہولڈنگ سینٹرز اور موجودہ صورتحال
صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
لاہور میں 5 سینٹرز فعال ہیں، جہاں دستاویزی عمل اور اسکریننگ کے بعد افراد کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔
اس وقت 165 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
پنجاب پولیس نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے میں غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کا سلسلہ تیز اور جاری رہے گا، اور قانون کے مطابق سخت اقدامات کیے جائیں گے۔






