اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں

ایران میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں آبائی علاقوں کو پہنچائی گئی ہیں۔

5 لاشیں ان کے آبائی علاقوں خانقاہ شریف، 2 لاشیں احمد پور شرقیہ اور ایک لاش کو ایمبولینس کے ذریعے شجاع آباد لایا گیا۔

5 میتوں کی اجتماعی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول خانقاہ شریف گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، 2 میتوں کی نماز جنازہ محراب والا اور چکی موڑ کے علاقوں میں ادا کی جائے گی۔

1 جاں بحق نوجوان کی نمازِ جنازہ شجاع آباد کے علاقے میں ساندھی والا ادا کیا جائے۔واضح رہے کہ 12 اپریل کو 8 پاکستانی شہریوں کو سیستان کے علاقے مہرستان میں افغان بارڈر کے قریب سے بنایا گیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button