اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس 408 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ مجموعی طور پر اتار چڑھاؤ کا شکار رہا، تاہم ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 408 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,67,085 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ پورے ہفتے 3402 پوائنٹس کے وسیع بینڈ میں ٹریڈ ہوتی رہی۔ دورانِ ہفتہ انڈیکس کی:

بلند ترین سطح: 1,69,289 پوائنٹس

کم ترین سطح: 1,65,886 پوائنٹس رہی۔

ٹریڈنگ والیوم اور ویلیو

شیئرز مارکیٹ میں ہفتے کے دوران:

3.39 ارب شیئرز کے سودے

200 ارب روپے مالیت کے ساتھ طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں نمایاں اضافہ

کاروباری ہفتے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 172 ارب روپے کا اضافہ ہوا، اور مجموعی مارکیٹ کیپ 19,038 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button