اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

ماہ رجب المرجب کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا

لاہور: ماہِ رجب المرجب کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں منعقد ہوگا۔

اجلاس کی صدارت مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے، جبکہ مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارتِ مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے اور چاند کی رویت سے متعلق شہادتوں اور سائنسی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔

چاند نظر آنے یا نہ آنے کے حوالے سے حتمی اعلان اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button