اہم خبریںتازہ تریندنیا

لندن؛ ڈربی میں کنٹرول شدہ دھماکے کے بعد دو مشتبہ افراد گرفتار، دو سو گھروں کو خالی کرایا گیا

لندن / ڈربی:
برطانیہ کے شہر ڈربی میں کنٹرول شدہ دھماکے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دھماکا خیز مواد رکھنے کے شبے میں دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور احتیاطی طور پر تقریباً دو سو گھروں کو ایمرجنسی بنیادوں پر خالی کرایا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتار کیے گئے دونوں افراد کی عمر چالیس اور پچاس سال کے درمیان ہے، اور دونوں پولینڈ کے شہری ہیں۔ دونوں کو دھماکے کے کچھ ہی دیر بعد ولکن اسٹریٹ سے گرفتار کیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ ربیکا ویبسٹر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پولیس اور انٹیلیجنس ادارے واقعے کی نوعیت اور پس منظر کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق سرچ آپریشن مکمل کرنے کے بعد علاقے کو محفوظ قرار دیا گیا ہے، تاہم احتیاط کے طور پر مکینوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلے 24 گھنٹے تک گھروں سے دور رہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے کی مکمل نوعیت جانچنے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ پولیس نے تحقیقات کے سلسلے میں ایک سفید رنگ کی وین بھی تحویل میں لے لی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button