آزادکشمیر: وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد یکم نومبر کو پیش ہونے کا امکان
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش نہیں کی جا سکی اور اس مرحلے کو یکم نومبر تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے 31 اکتوبر کو اہم اجلاس طلب کیا ہے، جس میں پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی بھی شریک ہوگی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ پیپلزپارٹی نے تحریک عدم اعتماد کے لیے مطلوبہ نمبر سے زائد ارکان کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان تحریک عدم اعتماد پر پہلے ہی فارمولہ طے پا چکا ہے۔ دوسری جانب چوہدری انوار الحق نے بھی تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد تحریک عدم اعتماد جمع کرائے گی۔ اس کے ساتھ وزارت عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین اور لطیف اکبر کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔





