اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

کراچی والو، خان کے نمائندے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مایوس نہیں کرنا: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورۂ سندھ کا آخری دن، سندھ حکومت کو ماحول خوشگوار رکھنے کی اپیل

کراچی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورۂ سندھ کا آخری دن ہے اور سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ بدمزگی پیدا نہ کرے اور اچھے ماحول کو برقرار رکھے۔

بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ پیر کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی واپسی متوقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلسہ مقررہ وقت اور مقام پر قانون کے مطابق جمہوری انداز میں ہوگا اور یہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ اپنے حقوق کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا، "ہم نے بہت برداشت کیا، آپ بھی ایک دن صبر کر لیں۔” انہوں نے کراچی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ خان کے نمائندے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مایوس نہ کریں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button