اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
وزیر خزانہ کی زیر صدارت گیارہویں این ایف سی اجلاس جاری
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس جاری ہے، جس میں چاروں صوبوں کی نمائندگی بھی موجود ہے۔
یہ اجلاس وفاقی حکومت کی جانب سے قومی وسائل کی صوبوں میں تقسیم کا نیا فارمولا طے کرنے کے لیے بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں این ایف سی کے دیگر ارکان کے ساتھ ساتھ تمام صوبوں کے نمائندگان بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے، جن میں وفاق اور صوبوں کی مالیاتی پوزیشن پر پریزینٹیشن شامل ہے۔ علاوہ ازیں، اجلاس میں نئے ایف ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے آئندہ اجلاسوں کا شیڈول بھی طے کیا جائے گا۔
یہ اجلاس صوبوں کے درمیان مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔






