سردی مزید بڑھے گی، ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی
ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصّوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
اسلام آباد و مری
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ مری، گلیات اور قریبی پہاڑی علاقوں میں بھی سردی برقرار رہے گی اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
سندھ
سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم خشک ہوگا، جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں شدید سردی برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان
بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے وقت شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان و کشمیر
گلگت بلتستان میں موسم سرد رہے گا اور مختلف مقامات پر ہلکی بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر میں بھی چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔






