اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

مفتی منیب الرحمان ڈینگی میں مبتلا، نجی اسپتال میں داخل

کراچی: معروف عالم دین اور سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوگئے اور انہیں کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔ مفتی عبدالرزاق نقشبندی نے بتایا کہ مفتی منیب کی طبیعت اب قدرے بہتر ہے اور انہوں نے اسپتال میں نمازیں بھی ادا کیں۔ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اگر طبیعت اسی طرح بہتر رہی تو بدھ کے روز انہیں اسپتال سے گھر منتقل کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

اہلِ خانہ نے ملک بھر کے لوگوں سے مفتی منیب الرحمان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button